Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 70 نئے تاریخی مقامات کا اندراج

’نئے مقامات کے اضافے کے بعد کل 8917 تاریخی مقامات کا اندراج ہوچکا ہے‘ (فائل فوٹو: سبق)
ہیریٹج اتھارٹی نے سعودی عرب میں 70 نئے تاریخی مقامات کا اندراج کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئے مقامات کے اضافے کے بعد سعودی عرب میں کل 8917 تاریخی مقامات کا اندراج ہوچکا ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’درج شدہ تاریخی مقامات  ملک کے تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں‘۔
اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ’نئے درج شدہ تاریخی مقامات میں سے عسیر ریجن میں 14 مقامات، الجوف میں 13، حائل میں 12 ، جازان میں 11، قصیم میں 7 اور مدینہ منورہ میں 6 مقامات کے علاوہ ریاض میں دو مقامات کا اندراج ہوا ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ملک کے طول و عرض میں تاریخی مقامات کے اندراج کا عمل جاری ہے‘۔
اتھارٹی نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ ملک میں جہاں کہیں بھی کوئی تاریخی مقامات درج کرنے سے رہ گیا ہو تو اس کے متعلق اطلاع دیں‘۔

شیئر: