Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافے کا رجحان

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 241.88 ریال رہی (فوٹو: عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات 4 اپریل 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 241.88 ریال رہی۔
بدھ کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 240.39 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 276.43 ریال، 22 قیراط ایک گرام 253.40 اور18 قیراط 207.33 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,322.05، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,432.62 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,653.77 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 278,369 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: