Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوال کا چاند پیر 8 اپریل کو دیکھا جائے: سعودی سپریم کورٹ

اگر پیر کو چاند نظر نہیں آیا تو منگل 30 رمضان اور عید الفطر بدھ کو ہوگی (فائل فوٹو: پیکسلز)
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’مملکت میں شوال کا چاند 8 اپریل بروز پیر دیکھا جائے۔‘
شوال کا چاند رمضان کے مہینے کے اختتام اور عیدالفطر کے آغاز کا اشارہ دے گا۔
عرب نیوز کے مطابق عدالت نے اعلان میں کہا ہے کہ ’کوئی بھی شخص شوال کا چاند خالی آنکھ سے یا دُوربین کے ذریعے دیکھے۔
سپریم کورٹ کے مطابق ’چاند نظر آجائے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے اور اپنا بیان ریکارڈ کرائے۔ عدالت جانے میں مدد کے لیے لوگ اپنے قریبی مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔‘
سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں 11 مارچ کو رمضان کا آغاز ہوا، اگر پیر کو چاند نظر نہیں آیا تو منگل 30 رمضان اور عید الفطر بدھ کو ہوگی۔
عیدالفطر اسلامی کیلنڈر کے 10 ویں مہینے شوال کے پہلے دن منائی جاتی ہے۔ یہ دن خاندانوں کو اکٹھے ہو کر خوشی منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
مملکت کے ہر علاقے میں عیدالفطر منانے کے لیے اپنی مخصوص روایات ہیں، تاہم ان سب میں جو چیز مشترک ہے وہ ہے دعا، خیرات، مہمان نوازی، اچھا کھانا، عمدہ لباس، سجاوٹ اور رشتہ داروں کے ساتھ وقت گزارنا۔

شیئر: