Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین میں ’ڈیجیٹل بیگز‘ پروگرام کا آغاز

رمضان کے آخری دنوں میں لاکھوں زائرین کی آمد متوقع ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین میں مذہبی امور کی صدارت نے ’ڈیجیٹل بیگز‘پروگرام کا آغاز کیا جو عمرہ زائرین کو معروف علما اور اسلامی مبلغین کی بک لیٹ پیش کرتا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد مقدس مقامات پر عمرہ ادا کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں اعتدال اور مذہبی بیداری کو فروغ دینا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق زائرین مطلوبہ بک لیٹ کا بارکوڈ اسکین کرکے ڈیجیٹل بیگ پروگرام میں داخل ہوسکتے ہیں۔ اس طرح وہ اس بک لیٹ کے پورے مواد تک رسائی اور دوسرے لوگوں کے ساتھ اشتراک کوبھی فعال کر سکتے ہیں۔
حرمین شریفین میں مذہبی امور کی صدارت نے رمضان المبارک کے دوران متعدد مذہبی سرگرمیاں اور پروگرام کیے ہیں جن میں عطیات کی مہم شامل ہے۔
مقدس مہینے کے آخری دنوں میں لاکھوں زائرین کی آمد متوقع ہے۔ اس دوران مزید سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں ۔
پریڈیڈینسی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹلائزیشن، جدید میڈیا، مصنوعی ذہانت، گورننس اور ڈیجیٹل انٹسی ٹیوشنل ورک میں سرمایہ کاری کرکے مذہبی خدمات تک رسائی کو آسان بنا رہی ہے۔ مملکت کے وژن 2030 کے مطابق اسلام کے اعتدال پسند پیغام کو عالمی سطح پر پھیلا یا جا رہا ہے۔

شیئر: