Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے نایاب  پرندوں کو فطری ماحول کی فراہمی

افزائش نسل کے لیے60 پرندوں کو مشرقی ساحل پرچھوڑا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
قومی مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے مشرقی ریجن کے ساحل پر 60 سمندری پرندوں کو چھوڑا گیا۔ آبی پرندوں کو افزائش نسل کے لیے فطری ماحول فراہم کرنا اہم مقصد ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سمندری پرندوں میں 3 عدد بلیک ہیڈ نائٹ بگلہ ، 7 کیسپین گل ، 46 بیلک ہیڈڈ گلز اور4  پوائنٹڈ گِل پرندے شامل تھے جنہیں قومی مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات کی ٹیم نے مشرقی ریجن کے العزیزیہ ساحل پرچھوڑا تاکہ فطری ماحول میں ان کی بہتر افزائش نسل و نشونما ہو سکے۔
قومی مرکز کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد علی قربان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اقسام کے آبی پرندوں کو یہاں چھوڑنے کا مقصد فطری ماحول کوبرقرار رکھنا اور پرندوں کی افزائش نسل ہے۔
واضح رہے قومی مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے سال 2019 سے مختلف نوعیت کے منصوبوں پرعمل کیاجارہا ہے جن کی مقصد معدوم ہونے والے جانوروں اور پرندوں کا تحفظ اور انہیں ساز گار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

شیئر: