Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے صومالیہ کے صدر کی ملاقات

دونوں رہنماوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے مکہ کے الصفا پیلس میں صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے شعبوں، انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
صومالیہ کے صدر نے سعودی عرب کے دورے میں گرمجوشی سے خیرمقدم اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
علاوہ ازیں ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں سعودی عرب اور صومالیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے صومالیہ پر عائد اسلحے کی پابندی اٹھانے کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ اس اہم پیش رفت نے صومالی سکیورٹی فورسز کے قیام اور مضبوطی کی راہ ہموار کی ہے جس سے وہ افریقی یونین فورسز کے انخلا کے بعد بتدریج سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال سکیں گے‘۔
 بیان میں دونوں ملکوں نے زراعت، لائیوسٹاک، ماہی گیری، نقل وحمل، لاجسٹکس سروسز اور بندرگاہوں جیسے متنوع شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ توانائی کے حوالے سے فریقین نے توانائی کی عالمی منڈیوں میں استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔
صومالیہ نے تیل کی عالمی منڈیوں کے توازن کی حمایت میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا جس کا مقصد پائیداراقتصادی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے پیداوار اور استعمال کرنے والے ممالک کے مفادات کو پورا کرنا ہے۔

شیئر: