Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان، سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ میں عید الفطر بدھ کو ہوگی

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں ہوا۔ (فوٹو: ایکس)
 پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہوگی۔
شوال کے چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
اسلام آباد میں چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں بشمول کراچی، پشاور، فیصل آباد، مہمند، سکردو سے شوال کے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہادتوں کی جانچ پڑتال کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے متفقہ طور فیصلہ کیا کہ کل یکم شوال اور عیدالفطر ہوگی۔
خیال رہے کل سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا تھا اس لیے وہاں بھی عید بدھ 10 اپریل کو ہوگی۔ 
شوال کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں ہوا۔
اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شریک ہوئے۔
قبل ازیں جانب محمکہ موسمیات نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں مطلع صاف ہے چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شوال کے چاند کی پیدائش گذشتہ رات 11 بجکر 21 منٹ پر ہوئی۔ ’آج  غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔ سائنسی بنیاد پر 19 سے 20 گھنٹے کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے۔‘

شیئر: