Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم شہباز شریف کا بحرین کے فرمانروا کو فون، عید کی مبارک باد

وزیرِاعظم نے بحرین کے بادشاہ کے 2014 میں پاکستان کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے انہیں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ (فوٹو: بی این اے)
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے فرمانروا شیخ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو ٹیلی فون کیا اور انہیں نہیں اور بحرین کے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے مابین برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیرِاعظم نے دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بحرین کو پاکستان میں سرمایہ کے مواقع کے بارے آگاہ کیا۔
وزیرِاعظم نے بحرین کے بادشاہ کے 2014 میں پاکستان کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے انہیں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

شیئر: