Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الفطر پر وزارت صحت کا نیا مشورہ کیا ہے؟

عید کے دن کی ابتدا دو گلاس پانی پی کر کریں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت صحت نے بدھ کو عید الفطر کے دن لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چاکلیٹ زیادہ مقدار میں کھانے سے احتیاط کریں۔
وزارت نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ’لائیو ویل ایم او ایچ‘ کے عنوان سے ٹویٹ کیا ہے کہ ’ڈارک چاکلیٹ‘ کا ایک ٹکڑے سے زیادہ نہ کھایا جائے کیونکہ اس میں چینی کی مقدار کم ہوتی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہےکہ اس کے علاوہ دیگر چاکلیٹس میں دودھ اور چینی کی مقدار دگنی ہوتی ہے اور اس لیے احتیاط کی جائے کیونکہ اس میں کیلوریز بھی بہت زیادہ  ہوتی ہیں جو آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اگر بچے ہیں تو دانتوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
وزارت صحت نے اپنے ٹوئٹ میں مشورہ دیا ہے کہ عید الفطر کی صبح کا آغاز  دو گلاس پانی  پی کر کریں تاکہ جسم میں سیال مادے کی سطح برقرار رہے اور آپ کا نظام ہضم دن بھر کی بے ترتیبی سے متاثر نہ ہو۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: