Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جو بائیڈن کی دعوت پر عراقی وزیراعظم سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

واشنگٹن اور بغداد کے درمیان اقتصادی تعاون پر زور دیا جائے گا۔ فائل فوٹو اے ایف پی
عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی اتوار کو امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شیاع  کے دورے کے موقع پر ہونے والی بات چیت میں امریکہ اور عراق کے درمیان  باہمی تعاون، سکیورٹی و دفاعی شراکت داری اور اقتصادی تعلقات کے مختلف پہلو شامل ہوں گے۔
عراق میں امریکی زیر قیادت فوجی اتحاد کے مستقبل کے بارے میں ہونے والے مذاکرات میں واشنگٹن اور بغداد کے درمیان اقتصادی تعاون پر زور دیا جائے گا۔
عراقی وزیراعظم کا یہ دورہ اقتصادی تعاون کو تقویت دینے اور امریکہ اور عراق کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اہم موقع ہے۔

شیئر: