Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ ویزے کی 3 ماہ کی مدت، سعودی وزارت حج کی وضاحت

واضح رہے کہ پہلے عمرہ سیزن 29 ذی قعدہ کو ختم ہوتا تھا (فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے تین ماہ کے لیے جاری ہونے والے عمرہ ویزے کی مدت کے حوالے سے وضاحت کی ہے ۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ ویزا  اب 3 ماہ کے لیے جاری کیا جارہا ہے اور اس کی تین ماہ کی میعاد ویزے کے اجرا سے شروع ہوجائے گی۔
وزارت نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر صارفین کے استفسار پر وضاحت کی کہ عمرہ ویزے کی میعاد کب سے شروع ہوتی ہے؟
 جواب میں وزارت حج و عمرہ نے کہاکہ عمرہ ویزے کی میعاد اس کے اجرا کی تاریخ سے تین ماہ ہے بشرطیکہ اس کی میعاد ھجری سال کی 15 ذی قعدہ کے بعد ختم نہ ہو ۔
سعودی حکام نے ہر سال حج سیزن  اور مکہ اورمدینہ میں زائرین کی آمد کے پیش نظر بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے ویزوں کی میعاد ختم ہونے کی آخری تاریخ 15 ذی قعدہ کی منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ پہلے عمرہ سیزن 29 ذی قعدہ کو ختم ہوتا تھا۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: