Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوامی اخلاقیات کے منافی رویہ، ریاض ریجن میں مرد اور خاتون گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: سکرین شاٹ)
سعودی عرب کے ریاض ریجن میں پولیس نے ایک مرد اور ایک خاتون کو عوامی اخلاقیات کے منافی رویے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق دونوں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک وڈیو میں نامناسب حرکتیں کرتے نظر آئے۔
پولیس کے میڈیا ترجمان نے وضاحت کی کہ مرد اور خاتون کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
واضح رہے مملکت میں عوامی مقامات پرغیرمناسب لباس پہن کرجانا اور نامناسب حرکتیں قانون کی خلاف ورزی میں شمارکی جاتی ہے جسے عربی میں ’ذوق العام‘ کہا جاتا ہے۔
 خلاف ورزی پرقانون کی شق 19 کے تحت 50 سے 6 ہزارریال تک جرمانہ کیاجاسکتا ہے۔
ذوق العام کے الزام میں گرفتار کسی بھی شخص کو پراسیکیوشن میں پیش کرنے کے بعد اس کا مقدمہ عدالت کو بھیجا کیاجاتا ہے جہاں خلاف ورزی کی نوعیت کودیکھتے ہوئے عدالت سزا کا تعین کرتی ہے۔

شیئر: