Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سے بیجنگ کے لیے ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی

’6 مئی سے شروع ہونے والی براہ راست پروازیں چینی ایئرلائن کے ذریعہ ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے چینی دار الحکومت بیجنگ کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جائیں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 6 مئی سے شروع ہونے والی براہ راست پروازیں چینی ایئرلائن کے ذریعہ ہوں گے۔
ریاض اور بیجنگ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا ہے۔
ریاض ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نئے سٹیشن سے چینی سیاحوں کو سعودی عرب کی طرف راغب کیا جائے گا‘۔
’اس سے چینی سرمایہ کاروں کو سہولت اور دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع جاننے کا موقع بھی ملے گا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کنگ خالد ایئرپورٹ چینی سیاحوں کو خوش آمدید کہتا ہے جہاں ان کے لیے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی‘۔
 

شیئر: