Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تخلیقی صلاحیتوں میں خاندانی تاریخ اور ثقافت پنہاں ہے، سعودی آرٹسٹ

مختلف شناختوں کی وجہ سے ثقافتوں کا حصہ بننا میرے لیے بہت اہم رہا ہے۔ فوٹو: عرب نیوز
سعودی شاعرہ اور ٹیکسٹائل ڈیزائنر حنا الملی اپنے دو بھائیوں کے ساتھ ایسے گھر میں پلی بڑھیں جہاں تخلیقی صلاحیتوں اور آزادی اظہار کی حوصلہ افزائی کی جاتی تھی۔
عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری ماں شاعرہ ہیں اور والد  فوٹوگرافی کرنے کے معاملے میں بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

اپنے بزرگوں کے ساتھ بیٹھ کر بہت کچھ سیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔ فوٹو: انسٹاگرام

معروف آرٹسٹ نے بتایا کہ میرے دونوں بھائی موسیقی کے فن کے لحاظ سے باصلاحیت ہیں۔
ٹیکسٹائل ڈیزائنر کی تخلیقی صلاحیتوں میں ان کی نانی کا خاص عمل دخل ہے جو شام سے تعلق رکھتی ہیں اور کپڑوں کی ڈیزائننگ سے محبت کرتی ہیں۔
حنا الملی رواں سال مارچ میں آرٹ دبئی کی نمائش میں پیش کئے گئے اپنے کام  کا ذکر کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ یہ سب میرے ورثے، تاریخ، ذاتی بیانیے پر توجہ دلاتا ہے۔

ٹیکسٹائل ڈیزائنر حنا کی تخلیقی صلاحیتوں میں نانی کا خاص عمل دخل رہا۔ فوٹو: انسٹاگرام

حنا الملی نے بتایا کہ میری شناخت سے جڑی شاعری، کڑھائی، بُنائی، رنگنے اور فوٹو گرافی کا انداز خاندانی تاریخ اور سعودی، شامی، ترکی، کرد اور فلسطین سے نسبت رکھتی ثقافت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مختلف شناختوں سے ہونے کی وجہ سے وہاں کی ثقافتوں کا حصہ بننا ہمیشہ میرے لیے بہت اہم رہا ہے، اپنے بزرگوں کے ساتھ بیٹھ کر آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں جس کا مجھے شرف حاصل ہوا۔
سعودی ڈیزائنر نے بتایا کہ میری یادداشت بہت زیادہ اچھی نہیں لیکن بچپن کے کچھ خاص لمحات اب بھی یاد ہیں۔ میں ان کے بارے میں لکھتی ہوں اور ان سے متاثر ہوں۔

شیئر: