Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحاد ایئر ویز کا شیڈول پروازیں بحال کرنے کا اعلان

دبئی ائیرپورٹ پر آنے والی پروازوں کی تعداد اتوار تک محدود رہے گی
 اتحاد ایئرویز نے ملک میں حالیہ  موسمی حالات کے بعد شیڈول پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔
ایئر لائن کا کہنا ہے ’ابوظبی میں بارش کے موسم کی وجہ سے 16 اور 17 اپریل کو کچھ پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا‘۔
وام کے مطابق اتحاد ایئرویز نے مسافروں کو مشورہ دیا  کہ’ وہ اپنی پروازوں کے شیڈول ایئرلائن کی ویب سائٹ پر چیک کریں۔ مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے‘۔
علاوہ ازیں دبئی ایئرپورٹس نے مسافروں کو ہدایت کی ہےکہ ’وہ پرواز کی کنفرمیشن کے بغیر ایئرپورٹ نہ آئیں اور شیڈول پرواز سے صرف دو گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچا جائے‘۔
ترجمان کا کہنا ہے’دبئی ائیرپورٹ پر آنے والی پروازوں کی تعداد اتوار تک محدود رہے گی جبکہ پروازوں کی روانگی جاری ہے تاہم سامان کی ترسیل میں تاخیر ہوسکتی ہے‘۔
یاد رہے کہ دبئی میں طوفانی بارش کے بعد ائیرپورٹ پر نیویگیشن ٹریفک مسلسل متاثر ہے۔ سیکڑوں پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

شیئر: