Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر ثقافت کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات، وینس بینالے میں پویلین کا دورہ کیا

بینالے میں العلا رائل کمشنری کے تحت خصوصی پویلین قائم کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے دورہ اٹلی کے موقع پراطالوی جینارو سانجیولیانو سے ملاقات کی۔  مملکت اوراٹلی کے مابین تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر ثقافت نے 60 ویں وینس آرٹ میں قائم  سعودی پویلین کا بھی دورہ کیا جس کا عنوان ’فن کی وادی العلا کی جانب‘ تھا۔
سعودی وزیر ثقافت نے اٹلی کے ہم منصب سے ملاقات میں متعدد امورپرتبادلہ خیال کیا جن کے تحت دونوں ممالک کے مابین فن وثقافت کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں ممالک ثقافت، موسیقی، میوزیم، فن تعمیرات اور بصری فنوں کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی تعاون کریں گے۔
واضح رہے وینس میں بینالے آرٹ 24 نومبر تک جاری رہے گا ۔ سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے بھی خصوصی طورپر شرکت کی گئی ہے۔
العلا رائل کمشنری کے تحت خصوصی پویلین بھی قائم کیا گیا ہے جہاں العلا کے مختلف تاریخی ورثوں کی تصاویر اور معلومات زائرین کے لیے رکھی گئی ہیں۔

شیئر: