Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 66 سینما، سات سال میں 61 ملین ٹکٹ فروخت

مملکت میں پہلے سنیما کا افتتاح اپریل 2018 میں کیا گیا تھا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں سینما گھروں کو کھلے 6 برس گزرچکے ہیں۔ مملکت میں فلم بینی غیرمعمولی طورپر مقبول ہورہی ہے۔
مملکت میں پہلے سنیما کا افتتاح اپریل 2018 میں کیا گیا تھا۔
عکاظ کے مطابق گزشتہ سات برسوں میں مملکت میں سینما گھروں میں 61 ملین ٹکٹ فروخت کیے گئے جس سے ہونے والی آمدنی 3.7 ارب ریال رہی۔
میڈیا جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2018 میں سینما گھروں کے آغاز کے پہلے برس 633130 ٹکٹ فروخت ہوئے۔
دوسرے برس 2019 میں 6847523 جبکہ سال 20 میں فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی تعداد 6596073 تھی۔
سال 2023 میں فلم بینوں کی جانب سے 17637154 ٹکٹ خریدے گئے جبکہ رواں برس محض 3 ماہ کے دوران فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی تعداد 261236 رہی جس کا سلسلہ جاری ہے۔
مملکت میں سینما گھروں کے باقاعدہ آغاز سے اب تک 22 شہروں میں 66 سینما گھر کھل چکے ہیں۔
سینما گھروں کے لیے 6 کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں جن کے زیر انتظام مختلف شہروں میں سینما کھولے گئے ہیں۔

شیئر: