Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات

مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ریاض میں بحرین کے ہم منصب ڈاکٹرعبداللطیف بن راشد الزیابی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تازہ ترین پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزارت خارجہ میں عہدیدار غازی العنزی بھی موجود تھے۔

شیئر: