Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی شدید مذمت

عالمی برادری حملوں کو رکوانے میں سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرے (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب نے غزہ پٹی پر اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جاری سنگین جنگی جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ مذمت حال ہی میں خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد سامنے آئی ہے۔

اسرائیلی سپیشل فورسز کے آپریشن کے بعد الشفا میڈیکل سائٹ پر بھی ایسی اطلاع ملی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں زوردیا گیا کہ’ بین الاقوامی برادری اپنی ذمہ داریوں کو قبول کرے۔غزہ پٹی میں شہریوں پر اسرائیلی قبضے اور کیے جانے والے حملوں کو رکوانے میں سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرے‘۔
 جاری بیان میں مزید کہا گیا ’عالمی اداروں کو چاہئے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی اسرائیلی خلاف ورزیوں پر جوابدہی کے طریقہ کار کو فعال کرے اورغزہ پٹی میں کی جانے والی خون ریزی  کا محاسبہ کیا جائے‘۔
یاد رہے کہ پیر کو فلسطینی علاقے میں سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا تھا کہ ناصر ہسپتال میں 200 افراد کی اجتماعی قبر ملی ہے۔
 اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ غزہ کے ںاصر اور الشفا ہسپتال میں اجتماعی قبروں کے حوالے رپورٹس کی عالمی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں جنہیں اسرائیلی حملے میں تباہ کیا گیا۔

شیئر: