Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں اپریل کے آخری ہفتے کے دوران شدید بارش کی پیشگوئی

مئی کے پہلے ہفتے میں بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اپریل کے آخری ہفتے کے دوران مملکت کے کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
عاجل کے مطابق بیان میں مملکت کے مغرب میں خاص طور پر مکہ مکرمہ ریجن میں 50 سے 60 ملی میٹر تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
قومی مرکز نے مئی  کے پہلے ہفتے میں مکہ مکرمہ، الباحہ، تبوک، عسیر، جازان اور ریاض کے کچھ حصوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
مملکت کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں بڑھے گا۔
علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع نے بارش کی پیشگوئی کے باعث الرٹ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔

شیئر: