Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے’ انروا ‘ کی کارکردگی پر آزاد کمیٹی کی رپورٹ کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ساتھ ڈونر ممالک کے عزم کی اہمیت کا اعادہ کیا (فوٹو اےا یف پی)
سعودی عرب نے فلسطینی پناہ گزینوں کےلیے اقوام متحدہ کی رلیف اینڈ ورکس ایجنسی ( انروا) کی کارکردگی سے متعلق ایک آزاد کمیٹی کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں  کہا کہ مملکت اس رپورٹ کی حمایت کرتی ہے جس میں فلسطینی عوام کی امدادی، انسانی اور ترقیاتی کوششوں کی سپورٹ میں انروا کے مرکزی کردار کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت نے اقوام متحدہ کی ایجنسی کےلیے ڈونر ممالک کے عزم کی اہمیت کا اعادہ کیا تاکہ پناہ گزینوں کے لیے ہر قسم کی مدد کی پائیداری اور اثر کو یقینی بنایا جا سکے جو ان کے مصائب میں کمی لائے خاص طور پر اسرائیلی قبضے کی عالمی قانون اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے تناظر میں۔

شیئر: