Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرا میں بھٹکنے والے پاکستانی سمیت 6 غیرملکیوں کو تلاش کر لیا گیا

گرد وغبار کے طوفان کے باعث مذکورہ غیرملکی صحرا میں بھٹک گئے تھے۔ ( فوٹو: سبق)
الافلاج امدادی ٹیم نے صحرا میں بھٹک جانے والے غیرملکیوں کو تلاش کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ دنوں گرد وغبار کا شدید طوفان تھا جس کے باعث مذکورہ افراد صحرا میں بھٹک گئے تھے۔
امدادی ٹیم نے کہا ہے کہ ’اطلاع ملنے پر 16 افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے لاپتہ ہونے والے افراد کو تلاش کرنا شروع کر دیا۔‘
ان کو الافلاج کے مشرق میں 70 کلو میٹر صحرائی علاقے میں تلاش کر لیا گیا۔
معلوم ہوا کہ لاپتہ ہونے والے افراد میں ایک پاکستانی اور 5 مصری تارکین ہیں جو طوفان کی وجہ سے راستہ بھٹک گئے تھے۔
مذکورہ افراد صحت مند ہیں تاہم احتیاطی طور پر انہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شیئر: