Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سگریٹ اور نسوار سمگل کرنے والے 15 مسافر کراچی میں گرفتار

’سگریٹ کے 40 ہزار ڈبے اورنسوار کے 640 پیکٹ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
کراچی ایئرپورٹ حکام نے سعودی عرب جانے والے 15 مسافروں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ مسافر سگریٹ کے 40 ہزار ڈبے اورنسوار کے 640 پیکٹ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
کراچی ایئرپورٹ کے کسٹم حکام نے مذکورہ مسافروں کے سامان سے تلاشی کے دوران سگریٹ اور نسوار ضبط کی ہے۔
گرفتار شدہ مسافر کراچی سے ریاض جارہے تھے اور ان میں سے ہر مسافر کے سامان میں بڑی مقدار میں سگریٹ اور نسوار تھا۔
کراچی ایئرپورٹ حکام نے کہا ہے کہ مذکورہ مسافروں کو پیشگی خفیہ اطلاع کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔

شیئر: