Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا اور رابطہ عالم اسلامی بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے

کانفرنس منگل 7 مئی کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد ہوگی (فوٹو: ایس پی اے)
ملائیشیا کے وزیر اعظم، رابطہ عالم اسلامی کے اشتراک سے ایشیا میں مذہبی رہنماوں کی سب بڑی بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔
’مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان ہم آہنگی کا فروغ‘ کے عنوان سے کانفرنس منگل 7 مئی کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد ہوگی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کانفرنس میں 57 ممالک کی تقریبا دو ہزار مذہبی شخصیات اور دانشوروں کی شرکت متوقع ہے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں رواداری، اعتدال پسندی، تعلیم، پلوں کی تعمیر  جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اس کا مقصد عالمی امن کو فروغ دینے، لوگوں کے درمیان یکجہتی کو بڑھانے اور تہذیبی تعاون کی تلاش میں مذہب کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
یہ کانفرنس مکہ اعلامیے پر مبنی اقدامات اور مذہبی اقدار کو فروغ دینے کی بھی شروعات کرے گی۔

شیئر: