Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائے دار کو سکیورٹی ڈپازٹ ایجار پورٹل میں جمع کرانے کی ہدایت

حقوق کے تحفظ کےلیے کرایے نامے کی شقوں کو یکساں رکھا گیا ہے ( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں کرایہ داری سسٹم کے ’ایجار پورٹل‘ میں کہا گیا ہے کہ’ فریقین کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے کرائے نامے کی شقوں کو یکساں رکھا گیا ہے۔‘
مکان یا فلیٹ وغیرہ کے تحفظ کےلیے کرایہ دار کو سکیورٹی ڈپازٹ( زر ضمانت) جمع کرانا ہوگا جو اس صورت میں واپس لیا جا سکے گا جب مکان یا فلیٹ میں کسی قسم کی خرابی نہ کی گئی ہو۔
عکاظ  کے مطابق کرائے دار کو زر ضمانت ایجار پورٹل سے کرائے نامے کی تصدیق کے وقت جمع کرانا ہوگی۔
جمع کرائی گئی ضمانت کی رقم ایجار پورٹل میں محفوظ رہے گی۔ کرایہ نامہ ختم ہونے اور کرایہ دار کے جانے کے وقت متعلقہ پرفارما ایجار پورٹل میں جمع کرانا ہوگا۔
پرفارما میں درج اشیا کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ آیا جمع کرائی گئی رقم سے کٹوتی ہونی ہے یا نہیں۔
اگر مکان یا کرایہ پر لی جانے والی جگہ کو انتہائی خراب حالت میں پایا گیا تو اس صورت میں زر ضمانت سے رقم کاٹ کر باقی ماندہ رقم ادا کی جائے گی۔
ضمانت کی رقم فریقین کی جانب سے باہمی اتفاق کے بعد طے کی جائے گی جسے ایگریمنٹ بنانے سے قبل ایجار پورٹل میں ڈیپازٹ کرانا ضروری ہوگا۔

شیئر: