Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے جرمنی کے وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ حیال

اس کا اہتمام عرب جرمن فرینڈ شپ ایسوسی ایشن نے کیا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے بدھ کو ریاض میں وزارت کے دفتر میں جرمنی کے سینیئر ماہرین اور حکومتی نمائندوں کے ایک وفد کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس کا اہتمام عرب جرمن فرینڈ شپ ایسوسی ایشن اور کونراڈ ایڈناور فاونڈیشن نے کیا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور، اور تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی عرب میں جرمنی کے سفیر مائیکل کنڈس گریب بھی موجود تھے۔

شیئر: