Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: چوہوں کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز

    بحرین.... بحرینی وزارت صحت نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے منامہ شہر میں چوہوں کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت کے اہلکاروں نے عدلیہ محلے کی شاہراہ اسامہ بن زید میں واقع ریستورانوں اور کیفے ٹیریاز کے مالکان کو صفائی کے ضوابط کا خیال رکھنے کی تاکید کی ہے۔ مقامی اخبار الوطن کے مطابق وزارت صحت صفائی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ریستورانوں اور کیفے ٹیریاز کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ واضح رہے کہ عدلیہ محلے کے رہائشیوںنے وزارت صحت میں شکایت درج کی ہے کہ ان کے محلے میں ریستورانوں اور کیفے ٹیریاز کی وجہ سے چوہوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

شیئر: