اسلام آباد... گیلپ پاکستان نے پانامہ کیس اورجی آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال پرسروے رپورٹ جاری کر دی۔ عوام کی اکثریت نے جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کے استعفے کی حمایت کی ہے۔59فیصد عوام نے شہباز شریف کو نواز شریف کامتبادل قراردیا ہے ۔پیر کو گیلپ پاکستان نے سروے رپورٹ جاری کی ۔ رپورٹ کے مطابق59فیصد عوام نے شہباز شریف کو نواز شریف کامتبادل قراردےدیا ۔ 51فیصد عوام سمجھتے ہیں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کو مستعفی ہوناچا ہیے۔سب سے زیادہ 79 فیصد لوگوں نے عدلیہ اورفوج پراعتماد کااظہارکیا ہے۔ سروے کے مطابق68 فیصد لوگ مذہبی رہنماو¿ں پراعتماد کرتے ہیں۔49فیصدعوام کی رائے ہے کہ وزیراعظم کوجے ا ٓئی ٹی رپورٹ کیخلاف کیس لڑناچاہیے۔