اسلام آباد...ترجمان تحریک انصاف فوادچوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کی منی ٹریل مکمل ہوگئی ۔پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ منی ٹریل میں کیری پیکرسریز،لندن فلیٹ کی ادائیگی اورکاونٹی کرکٹ کی ادائیگیوں کابینکنگ ریکارڈشامل ہے ۔ عمران خان کی اشتہارات سے آمدنی کابینکنگ ریکارڈبھی عدالت میں جمع کرایاجائیگا۔منی ٹریل کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرانے کے لئے وکلا کے حوالے کردیں ۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیرترین نے عمران خان کی منی ٹریل کی دستاویزات ٹوئٹر پرڈال دیں۔جہانگیرترین نے کہا ہے کہ عمران خان کی منی ٹریل مکمل ہے جوسپریم کورٹ اورعوام کے سامنے پیش کریں گے۔انہوںنے کہاکہ تحریک ا نصاف کے کارکن مبارکبادکے مستحق ہیں کہ ان کے لیڈرکاکردارمثالی ہے ۔