Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاغی میں جمعیت کے امیدوار کی کامیابی پر مسرت کا اظہار

ریاض (ذکاء اللہ محسن) جمعیت علماء اسلام ریاض کااجلاس مولانا ہمایوں محسود کی صدارت میں قاری فضل وہاب کے رہائش پرمنعقد ہواجس میں ریاض مجلس عاملہ کے اراکین مولانااسداللہ، قاری عزیزالرحمن ہزاروی،قاری بخت جہاں،قاری عبدالوہاب ، قاری رحمت اللہ، قاری گل نواب،مولاناشہزاد،قاری نورخان،حافظ عبدالوہاب،رضا خان ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی کے رہنماؤں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام ملک کی سب سے بڑی مذہبی قوت ہے اورچاغی سے جمعیت کے امیدوار کی جیت جمعیت علمائے اسلام پراعتماد کااظہار ہے۔ جمعیت کی عظمت اوروقارپاکستان کے لاکھوں علماء کرام ہیں اورجمعیت کویہ اعزازحاصل رہاہے کہ اس نے ہردورمیں وحدت امت کادرس دیاہے۔جمعیت کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں۔ اس موقع پر قاری عزیزالرحمن ہزاروی نے پانامہ کی حوالے سے کہاکہ اس قضیہ کاکرپشن سے کوئی تعلق نہیں۔ اس معاملے پرعدالت سےانصاف کی توقع رکھتے ہیں۔ آخرمیں جمعیت علمائے اسلام ریاض کے رہنماؤں نےNA260 جمعیت کے امیدوار انجینئر محمد عثمان بادینی کی کامیابی پرمسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب قوم کی نظریں جمعیت علمائے اسلام پرہیں۔

شیئر: