طائف میونسپلٹی کی زیر نگرانی رضاکاروں کی شجر کاری مہم
’تمام مہمات رضاکاروں کے تعاون سے چلائی گئیں‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 2024 کے دوران شجر کاری کی 136 مہمات چلائی گئیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تمام مہمات معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں کے تعاون سے چلائی گئیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہر کی مرکزی شاہراہوں، پارکوں اور پبلک مقامات میں گل بوٹے اورپودے لگائے گئے ہیں‘۔
’مہمات کا مقصد معاشرتی شعور اجاگر کرنا، رضاکاری کے جذبے کو فروغ دینا اور ماحول کو تحفظ کرنا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہر بھر میں شجر کاری کی مہمات جاری رہیں گی نیز بصری آلودگی کے خاتمے کی کوششیں بھی کی جائیں گے‘۔