لاہور...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو لاہور خود کش دھماکے کے ز خمیوں کی عیادت کی۔ فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب گزشتہ روز دھماکے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد جاں بحق جبکہ 58 افراد زخمی ہوئے تھے۔ آرمی چیف زخمیوں کی عیادت کے لئے جنرل اسپتال پہنچے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ بعد ازاں جنرل باجوہ کو لاہور کور ہیڈکوارٹرز میں سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔دریں اثناءپنجاب حکومت نے لاہور دھماکے کی تحقیقات کے لئے جے ئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔جے آئی ٹی اپنی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کرے گی۔