سعودی عرب میں رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں سینما گھروں میں 15.5 ملین ریال کی آمدنی ہوئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق فلم اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ماہ 13 سے 19 اپریل تک مملکت کے مختلف شہروں میں قائم سینما گھروں میں 46 فلمیں دکھائی گئیں جن میں سعودی فلم ’شاب البومب 2‘ دس فلموں میں سرفہرست رہی۔
مزید پڑھیں
-
چینی سینما گھروں میں پہلی بار سعودی فلم کی نمائشNode ID: 880011
-
سعودی فلم فیسٹیول کے گیارہویں ایڈیشن کی تیاریاں مکملNode ID: 887042
چوتھے ہفتے میں فلم نے 2.8 ملین ریال کا بزنس کیا اور اس کی 64 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں۔
فلم ریلز ہونے سے اب تک 21.4 ملین ریال کا بزنس کرچکی ہے جبکہ فروخت ہونے والی ٹکٹوں کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 100 رہی۔
دوسرے نمبر پر امریکن فلم ’اے ورکنگ مین‘ رہی جس نے 2.4 ملین ریال کا بزنس کیا اورریلز کے چوتھے ہفتے تک اس کی 45 ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوئیں۔
تیسرے نمبر پر بھی امریکن فلم رہی جبکہ چوتھے پر سعودی فلم پانچویں نمبر پر امریکن فلم رہی جس نے 1.6 ملین ریال کا بزنس کیا۔