Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے مسافر کی بریانی میں چھپکلی

نئی دہلی۔۔۔۔ہاوڑہ دہلی روٹ پر چلنے والی پوروا ایکسپریس ٹرین نمبر 12303میں ایک مسافر کو ایسی بریانی پیش کی گئی جس پر چھپکلی موجود تھی۔مسافر نے وزیر ریلوے سریش پربھو سے ٹویٹر پر اس کی شکایت کی۔یہ چھپکلی بریانی میں پک گئی تھی اورگوشت کی بوٹی کے طور پر چاولوں پررکھی گئی تھی۔ حکام نے کہاکہ متاثرہ مسافر کو میڈیسن دی گئی ہیں تاہم مسافر کا کہنا ہے کہ یہ میڈیسن بھی اسے بڑی تاخیر سے دی گئی۔واضح رہے کہ کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا نے 21جولائی کو اپنی جو رپورٹ پیش کی ہے اس میں کہا گیا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر جو کھانے فروخت کئے جاتے ہیں وہ لوگوں کی صحت کیلئے نامناسب ہے اور صفائی ستھرائی کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا ۔

شیئر: