جدہ- - - - - - - اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے لاہور میں خود کش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کر دی۔ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے اس دھماکے پر رنج و افسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق ہونے والو ںکے اعزہ ، پاکستانی عوام اور حکومت سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کے لئے شفائے کامل و عاجل کی آرزو ظاہر کی۔ العثیمین نے ایک بارپھر او آئی سی کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی واجب مذمت ہے۔ او آئی سی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہے۔ العثیمین نے پاکستانی حکام سے کہا کہ وہ اس بزدلانہ کارروائی کے ذمہ دار عناصر کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں۔