Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ میں موسم غیر یقینی، ریڈ الرٹ جاری

’طائف، الخرمہ، المویہ اور میسان میں دوپہر 12 سے رات 11 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ اور مدینہ ریجنوں کے متعدد شہروں کے لیے غیر یقینی موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے دیگر ریجنوں کے شہروں کے لیے بھی انتباہ جاری کیا ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’طائف، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ اور میسان میں دوپہر 12 سے رات 11 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا‘۔
’مذکورہ شہروں میں موسلادھار بارش، گرج چمک اور تیز چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’جبکہ مدینہ منورہ ریجن کے الحناکیہ اور المہد شہروں میں دوپہر 12 بجے سے رات 9 بجے تک یہی کیفیت ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض شہر کے علاوہ الخرج، الدلم، المزاحمیہ، شقرا اور الدوادمی کے علاوہ دیگر شہروں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی جبکہ تیز ہوا کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
محکمے نے عسیر، جازان، الجوف، قصیم، مشرقی ریجن، حائل اور نجران کے لیے انتباہ جاری کیا ہے جہاں درمیانے درجے کی بارش کے ساتھ تیز ہوا کا امکان ہے۔

شیئر: