Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانا رؤف کی طرف سے عشائیہ

ریاض ( ذکاءاللہ محسن) مجلس پاکستان کے صدر رانا رؤف نے اپنے بیٹے رانا عمیر اور بہو کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیاجس میں پاکستانی کمیونٹی کے سینکڑوں مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی جبکہ تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران اور سعودی شہریوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔فائیوا سٹار ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں شامل لوگوں نے رانا رؤف کو بیٹے کی شادی کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رانا عمیر رؤف کو ان کے نئے سفر میں ہمیشہ کامیاب رکھے اور دونوں میاں بیوی پیار اور محبت کا پیکر ثابت ہوں۔

شیئر: