Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی ڈیانا کی باقیات چرانے کی پھر کوشش

لندن -- - - - برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ آنجہانی شہزادی ڈیانا کی باقیات کو ان کی قبر سے چوری کرنے کی متعدد بار کوششیں ہو چکی ہیں۔ اخبار کے مطابق لیڈی ڈیانا کے بھائی ایرل سپنسر نے کہا ہے کہ 1997ء میں ایک کار حادثے میں وفات کے بعد آنجہانی شہزادی کو دفنانے کے بعد سے لے کر اب تک کم از کم4 مرتبہ ان کی قبر کو کھودنے کی کوشش کی جا چکی ہے۔ گزشتہ 20 سال کے دوران شہزادی ڈیانا کی قبر کو کھودنے کی کوشش کی گئی۔ خیال رہے کہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شہزادی ڈیانا کو ان کے خاندانی قبرستان میں دفنانے کی بجائے کسی خفیہ جگہ دفن کیا گیا تھا۔

شیئر: