Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولاء باحفظ اللہ فلموں کے مقابلے کی جیوری میں شامل

’ان کی تخلیقات نے فنونِ لطیفہ کے منظرنامے کو تقویت دینے اور نوجوان صلاحیتوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی فلم فیسٹیول نے سعودی پروڈیوسر خاتون ولاء باحفظ اللہ کو جیوری کمیشن میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی فلم فیسٹول نے ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’گیارہویں ایڈیشن میں طویل دورانیے کی فلموں کے مقابلے کے لیے جیوری کے ارکان کا تعین کیاگیا ہے‘۔
’ یہ ایڈیشن 17 سے 23 اپریل کے دوران الظہران میں واقع کنگ عبدالعزیز کلچرل سینٹر’اثراء‘ میں منعقد ہوگا‘۔
’اسے سینما سوسائٹی کی تنظیم، اثراء اور فلم اتھارٹی کی معاونت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
سعودی فلم فیسٹویل نے کہا ہے کہ ’جیوری میں سعودی پروڈیوسر ولاء باحفظ اللہ کے علاوہ مراکشی ہدایتکار اسماعیل فروخی جیوری کے سربراہ ہوں گے اور کینیڈین فلسفہ و بصری میڈیا کی پروفیسر لورا مارکس بھی جیوری کا حصہ ہوں گی‘۔
یاد رہے کہ ولاء باحفظ اللہ سعودی مقامی فلمی پروڈکشن کے میدان میں نمایاں نام ہیں جن کا کام انسانی کہانیوں پر توجہ اور معاشرتی تبدیلیں خصوصاً خواتین سے متعلق موضوعات کو اجاگر کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔
 ان کی تخلیقات نے فنونِ لطیفہ کے منظرنامے کو تقویت دینے اور نوجوان صلاحیتوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس سال مقابلے میں 8 طویل دورانیے کی فلمیں شامل ہیں جن میں مختلف اسلوب اور موضوعات کو پیش کیا گیا ہے۔
 ان میں سعودی اور خلیجی فلمیں بھی شامل ہیں جو علاقے میں سینما انڈسٹری کی ترقی اور متنوع تجربات کی عکاسی کرتی ہیں۔
 

شیئر: