ابوظبی ۔۔۔۔متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نے خلیج کے ممالک سے کہا ہے کہ وہ قطر کو چھوڑ کر آگے بڑھیں۔ قطر کے بغیر بھی خلیجی ممالک اپنے کارواں کو آگے لے جاسکتے ہیں۔خلیجی قائدین کو قطر کو ساتھ رکھنے کی فکر جلد یادیر ترک کرنی ہوگی۔قرقاش نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک درپیش بحران سے سربلند ہوکر نکلیں گے۔ یہ ممالک عربوں کے امن و استحکام کی خاطر انتہاپسندی اور دہشتگردی سے نمٹنے والی بنیادی پالیسی متعارف کرائیں گے۔