Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوہایوکے پارک میں جھولا ٹوٹنے سے ایک شخص ہلاک

اوہائیو ۔۔۔۔۔امریکی ریاست اوہایوکے تھیم پارک میں’فائر بال‘ نامی خطرناک جھولا ٹوٹ گیا،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 7شدید زخمی ہوگئے۔ جھولا گرنے کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی تا ہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جھولا 40 فٹ کی بلندی پر گول گھوم رہا تھاکہ اچانک ایک طرف سیٹوٹ گیا۔جھولے میں سوار لوگ نیچے گر گئے، جن میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور 7 افراد شدید زخمی ہیں۔حادثے میں متاثرہ افراد کی عمریں 13سے 41 سال بتائی گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے لڑکے کی عمر 18سال ہے۔اوہایو گورنرجان کیشش نے حادثے سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کابہت دکھ ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک حفاظتی اقدامات مکمل نہیں ہو جاتے پارک کو بندرکھا جائے گا۔

شیئر: