Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں لگی آگ ہزاروں ایکڑ رقبے تک پھیل گئی

پیرس - - - - - فرانس کے جنگلات میں لگی آگ تاحال بے قابو ہے۔ آگ سے ہزاروں ایکٹر رقبے کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 15 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ آگ سے فرانس کے علاقے فرنچ ریوریا کے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔آتش زدہ علاقوں سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں فصلوں کو بھی آگ لگ گئی ہے، جس سے کسانوں کو بھاری نقصان ہوا ہے جبکہ آگ کے باعث سیاحتی مقامات بھی متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے طیاروں کا استعمال کیا جا رہا جبکہ فائرفائٹرز کی بڑی تعداد بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ دوسری جانب فرانس نے آگ بجھانے کے لیے یورپ سے بھی مدد مانگ لی ہے۔

شیئر: