مکہ مکرمہ۔۔۔۔جدہ کمشنری میں خفیہ سیکیورٹی گشتی دستے نے بینکوں کے کھاتے داروں کی رقمیں چرنے والے افریقی کو گرفتار کرلیا۔اس نے تازہ واردات ایک اسپتال کے قریب کھڑی ہوئی کھاتیدار کی گاڑی کے شیشے توڑ کر 15ہزار ریال چوری کرکے کی تھی۔ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ الشرفیہ پولیس اسٹیشن کے دائرے میں ہوا۔ واردات کرنیوالا عمر کے ساتویں عشرے میں ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ وہ بینکوں سے نکلنے والے کھاتیداروں کا تعاقب کرکے اسی طرح کی وارداتیں کرتا رہاہے۔