وزیر اسلامی امور کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے مملکت کی جامع مساجد میں جمعہ المبارک کے خطبے میں آئمہ نے تقریبات میں کھانوں کو ضائع کرنے کے نقصانات بیان کیے۔
سبق نیوز کے مطابق وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت میں جامع مساجد کے آئمہ کو ہدایت کی تھی کہ خطبہ جمعہ میں لوگوں کو اسراف سے بچنے کی تلقین کی جائے۔
آئمہ مساجد نے خطبہ جمعہ میں کھانے کے ضیاع سے بچنے کی ہدایت کرتے ہوئے لوگوں کو تقریبات وغیرہ میں احتیاط کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت کے مطابق ڈشز رکھی جائیں اور کوشش کریں کہ کھانا ضائع نہ ہو۔
مزید پڑھیں
-
کھانے کا ضیاع روکنے کیلئے کفایتی منصوبے کا اعلانNode ID: 65891
-
تبوک میں خوراک محفوظ رکھنے کے لیے چٹانوں میں بنے قدیم گودامNode ID: 646611
-
مکہ میں اپنی نوعیت کا پہلا فلاحی فوڈ بینکNode ID: 724191
آئمہ کرام نے اس بات پر زور دیا کہ اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کریں اور اسراف سے بچیں کیونکہ نعمتوں کے ضیاع کو رب تعالی نے ناپسند فرمایا ہے ۔
مہمانوں کی تواضع کرنا اچھا عمل ہے مگر دکھاوے کی نیت سے خوراک کو ضایع کرنا کسی طرح بھی جائز نہیں۔ ہر عمل میں میانہ روی اختیار کی جائے۔
خطبہ جمعہ میں آئمہ نے شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں ضائع ہونے والے کھانے کے حوالے سے کہا ’یہ اسراف کی عملی تصویر ہے‘۔
سوشل میڈیا پر ایسی وڈیوز و تصاویر دیکھی ہیں جن کو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ تقریبات کے بعد بچے ہوئے کھانے کو تلف کردیا جاتا ہے جو انتہائی نامناسب رویہ ہے۔