Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد ایک ارب روزانہ

واشنگٹن۔۔۔۔واٹس ایپ کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب روزانہ ایک بلین افراد اسے استعمال کرتے ہیں جبکہ پچھلے سال فروری تک اسے استعمال کرنیوالوں کی تعداد مہینے میں صرف ایک بلین تھی۔صارفین 4.5ملین تصاویر اور ایک بلین وڈیو روزانہ شیئرکرتے ہیں۔حال ہی میں واٹس ایپ نے ایک فیچر متعارف کرایا جس میں صارفین کو سہولت دی گئی کہ کوئی میسج بھیجنے کے 5منٹ بعد بھی اسے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔کمپنی کے بیان میں کہا گیا کہ واٹس ایپ صارفین روزانہ 55بلین پیغامات بھیجتے ہیں۔ اس کی مقبولیت اس وقت مزید بڑھی تھی جب اس نے ایسا فیچر متعارف کرایا تھا کہ پیغامات صرف وہی شخص پڑھ سکے گا جسے بھیجا گیا ہو۔

شیئر: