مسوری۔۔۔۔مسوری کے ایک شخص سین ملرونی نے جس کا وزن 687پونڈ تھا اب اپنا وزن 100پونڈ کم کرلیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میں روزانہ فاسٹ فوڈ کھاتا ہوں ۔ اس کے ساتھ ہی چینی والے سوڈے کی 2لیٹر کی بوتل پیتا ہوں ۔اس نے اپنا وزن کم کرنے کا سلسلہ پچھلے سال دسمبر میں شروع کیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہناتھا کہ اگر وزن کم نہ ہوا تو اسے ذیابیطس اور دل کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔ اب اس نے صرف 7ماہ میں 102پونڈ وزن کم کیا ہے جو اسکی 3بیٹیوں کے وزن کے برابر ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میرا ہدف یہ ہے کہ وزن کم کرکے 200اور 25-پاونڈ لے آؤں ۔ اس کی عمر صرف 46سال ہے ۔ اس نے زیادہ کھانا اس وقت شروع کیا تھا جب اس کی عمر 20سے 30سال کے درمیان تھی۔ اس نے بتایا کہ بعض دن تو میں 5سے 6ہزار کیلوریز تک جسم میں جمع کرلیا کرتا تھا۔ سین نے کہا کہ میں روزانہ تلی ہوئی مرغیاں اور فاسٹ فوڈ کھایا کرتا تھا۔ کالج کے دنوں میں میرا وزن ٹھیک تھا لیکن مجھے جلدانفیکشن ہوگیا اور میری ایک ٹانگ سوج گئی۔ اس طرح کے انفیکشن 17مرتبہ ہوئے اور یوں میرا وزن بڑھنا شرو ع ہوا اور چلنے پھرنے میں دشواری لاحق ہوئی۔ پچھلے سال مارچ تک وزن بڑھ کر 687پونڈ ہوگیاتھا۔سڑک پر چلتے ہوئے لوگ مذاق اڑاتے اور گھورتے تھے لیکن اب میں نے اپنی زندگی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔تاکہ میں اپنے بچوں کو پارک ، ساحل یا کھیل کے میدان لے جاسکوں اور زندگی کا لطف لے سکوں۔