Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عہدوں کی کبھی تمنا نہیں کی،وینکیا نائیڈو

حیدرآباد------سابق مرکزی وزیر و این ڈی اے کے نائب صدرجمہوریہ کے امیدوار وینکیانائیڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنے طویل سیاسی کیریر کے دوران انہوں نے کبھی عہدوں کی تمنا نہیں کی بلکہ عہدے ان کی تلاش میں آتے گئے ۔ کم عمری میں ہی انہیں بی جے پی آندھراپردیش یونٹ کا سربراہ بنایا گیا۔ مرکزی وزیر کے طور پر خدمات انجام دینے کے دوران انہیں ترقی دیتے ہوئے پارٹی کا قومی صدر بھی بنایا گیا۔ حیدرآباد میں تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے یہ بات بتائی۔ نائیڈو نے کہا کہ ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے کیونکہ انہیں نائب صدرجمہوریہ کے عہدہ کیلئے نامزد کرنے کے بعد اس پارٹی کو چھوڑنا پڑرہا ہے جو ان کیلئے ہمیشہ ایک ماں کی طرح رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں دلاسہ دیا جب وہ جذباتی ہوگئے تھے۔ انہوں نے یاددہانی کروائی کہ 1993میں تلگودیشم کی لہر کے سبب انہیں ان کے حلقہ میں کامیابی حاصل ہوئی۔ نائیڈو نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی کے بانی و آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر این ٹی راماراو نے بی جے پی کو چھوڑکر تلگودیشم میں شامل ہونے پر انہیں وزارت کی پیشکش کی تھی۔

شیئر: