Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلونی فرانسیسی میگزین کیخلاف کارروائی کرینگے

ہالی وڈ اداکار جارج کلونی نے کہاہے کہ خفیہ طور پر ان کے بچوں کی تصاویر کھنچنے اور اجازت کے بغیر شائع کرنے پر وہ وہ فرانسیسی میگزین کے خلاف عدالتی کارروائی کریںگے۔ ذرائع کے مطابق میگزین کے فوٹوگرافر نے اس وقت ان کے جڑواں بچوں کی تصاویر بنائیں جب وہ اٹلی میں اپنے گھر میں انکےساتھ موجود تھے۔ فوٹوگرافر نے یہ تصاویر خفیہ طریقے سے درخت پر چڑھ کر بنائی ہیں۔جارج کا کہنا ہے کہ میری ذاتی زندگی میں مداخلت کایہ جرم میگزین انتظامیہ کو بھگتنا ہوگا۔دوسری طرف میگزین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جارج کے بچوں کی تصاویر پبلک ڈیمانڈ پر چھاپی گئی ہیں۔
 

شیئر: