Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں یوم تشکر کی تیاریاں مکمل

  اسلام آباد... یوم تشکر پر اتوار کو پاور شو کے لئے جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ اسٹیج سج گیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ رات گئے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں 40ہزارکرسیاں لگائی گئی ہیں۔12 کنٹینر پر مشتمل 18فٹ ا±ونچا اور 80 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ۔ 1600 سے زائد اہلکارتعینات ہوں گے۔کسی شخص کو تلاشی کے بغیرجلسہ گاہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس بھی نصب ہیں۔ خواتین کے لئے الگ راستہ بنایا گیا ہے۔پاکستان بھر سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے قافلے پہنچ رہے ہیں۔

 

شیئر: