Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر ایس ایس کے کارکن کے قتل پر کیرلامیں ہڑتال

تریوندرم۔۔۔۔بی جے پی کیرلایونٹ نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں کی طرف سے مبینہ طور پر آر ایس ایس کے سرگرم کارکن کی ہلاکت کے بعد پوری ریاست میں آج ہڑتال طلب کی ۔ہفتے کو رات گئے34سالہ کارکن کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔آنجہانی ای راجیش آر ایس ایس کا کار سیوک تھا۔ریاستی بی جے پی کے صدر نے گزشتہ روز اسپتال میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قتل ریاستی تشدد کا نتیجہ ہے۔سی پی آئی ، ایم کی قیادت میں حکومت دارالحکومت میں ہونیوالے تشدد پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

شیئر: